قومی اسمبلی میں ارشد ندیم

قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

ویب ڈیسک: پیرس اولمپ گیمز 2024 میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں‌گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد منظور کر لی گئی۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔
اس اجلاس میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد پیش کی جسے اراکین قومی اسمبلی نے منظور کر لیا۔
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتا ہے، قومی اتھلیٹ نے ثابت کر دیا کہ وسائل کی کمی کوئِ معنی نہیں رکھیتی اور کامیابی کے راستے میں اس کی کوئی اہمیت نہیں۔
اس موقع پر قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان ارشد ندیم کی سابقہ کامیابی کو بھی احترام سے دیکھتا ہے۔
پیش کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے۔
یاد رہے کہ پیرس میں ہونے والے اولمپک گیمز میں پاکستانی دستے میں‌واحد کھلاڑی جیولن تھرور ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ اولمپکس کی 118 سالہ تاریخ میں بھی طویل ترین نیزہ پھینک کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا.

مزید پڑھیں:  اداروں کی سیاست میں مداخلت کےخلاف قرارداد منظور