ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے جیولن تھرو ارشد ندیم کا فائنل براہ راست ٹی وی پر دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے رات گئے پاکستانی جیولن تھرو ایتھلیٹ کی پیرس اولمپکس میں پرفارمنس کو براہ راست دیکھا۔ ان کی اس شاندار کارکرگی اور جیولن تھرو میں نیا اولمپکس ریکارڈ قائم کرنے پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔
ذرائع کے مطابق تین دہائیوں بعد اولمپکس مقابلوں میں تمغہ جیتنے پر وزیراعظم کی جانب سے پوری قوم کو مبارکباد دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے جو فصل بطور خادمَ اعلی پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے بوئی، اس کے شاندار ثمرات دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کر کے ملنے لگے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ارشد ندیم جیسے باصلاحیت نوجوان کو میں نے دریافت کیا۔
Load/Hide Comments