اسرائیلی شیلٹرز میں رہنے کی ٹریننگ

حزب اللہ کا خوف، اسرائیلی شیلٹرز میں رہنے کی ٹریننگ کرنے لگے

ویب ڈیسک: حزب اللہ کے حملے کا خطرہ منڈلانے لگا جس کے خوف سے اسرائیلی شیلٹرز میں رہنے کی ٹریننگ میں مصروف ہو گئے۔
اسرائیلی حکومت نے حزب اللہ کے حملے کے خطرے کے پیش نظر اپنے باشندوں کو ہفتہ بھر شیلٹرز میں رکھنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
اسرائیلی شہر حیفہ کے میئر کے مطابق ہم نے شہریوں کو ہفتہ بھر شیلٹرز میں رکھنے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
یونا یاہیو کے مطابق حزب اللہ کو معمولی نہ سمجھا جائے، لبنان کی دوسری جنگ کے مقابلے میں اب اس کی طاقت بہت زیادہ ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ روزانہ چار ہزار میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
حیفہ کے میئر کی جانب سے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خوراک اور پانی کا کم از کم ایک ہفتے کا ذخیرہ لے کر پناہ گاہوں کا رخ کریں گے اور اس دوران ان کی کوشش ہو گی کہ وہ ایک ہفتہ وہاں قیام کریں۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کے حملے کا خطرہ منڈلانے لگا جس کے خوف سے اسرائیلی شیلٹرز میں رہنے کی ٹریننگ میں مصروف ہو گئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد جہاں‌ایران نے بدلہ لینے کی ٹھانی تھی وہیں حزب اللہ کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی اب خوف میں‌مبتلا ہیں کیونکہ وہ ان کی طاقت جانتے ہیں.

مزید پڑھیں:  دوحہ مذاکرات پر ایک بار پھر ناکامی کے بادل مندلانے لگے