ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی پشاور تا نوشہرہ آزادی سائیکل ریس 12 اگست کو ہوگی۔
ریس 12 اگست صبح 8 بجے لیوش بزنس سینٹر پتنگ چوک رنگ روڈ پشاور سے آزادی پاکستان سائیکل ریس کا آغاز ہورہا ہے جس میں ایس ایس جی سی، بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی اور خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویژن اور کلب کے سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔
آرگنائزنگ سیکرٹری نثار احمد اور صوبائی سیکرٹری سائیکلنگ ایسوسی ایشن محمد علی کے مطابق نوشہرہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور نوشہرہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے تعاون سے پشاور سے نوشہرہ سپورٹس سائیکل ریس کے شرکاء41 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
اس ریس کا افتتاح صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ اور ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان کریں گے۔ اختتامی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس نوشہرہ میں ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ذکا اللہ کامیاب کھلاڑیوں میں میں نقد انعامات‘ ٹرافیاں میڈلز‘ سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کریں گے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی پشاور تا نوشہرہ آزادی سائیکل ریس 12 اگست کو ہوگی۔
صوبہ میں سائیکل ریس کا انعقاد ہر سال کی جشن آزادی کی خوشی میں منعقد کی جاتی رہی ہے، اب کی بار بھی مقابلے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے.
Load/Hide Comments