ویب ڈیسک: مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کے نتائج جاری کر دیئَے گئے، سنگولی دینی مدرسہ جامعۃ المحسنات کی طالبہ صداقت نور 1075 نمبرز کیساتھ سرفہرست آ گئیں۔
دینی مدرسہ کی طالبہ نے وزیراعلی ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سے شیلڈ وصول کی۔ آرٹس گروپ کی طالبہ صداقت نور مقامی مدرسہ میں دینی علم حاصل کر رہی ہیں۔
اسی ادارے کی دوسری طالبہ ئناء شہزاد نے 1068 نمبر لے کر آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
اس حوالے سے مذہبی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ دینی مدارسِ کی طالبات کا بورڈ نتائج میں پوزیشن حاصل کرنا لائق تحسین ہے۔
مشران علاقہ نے کہا کہ دینی و عصری علوم کا امتزاج ہی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ مالاکنڈ تعلیمی بورڈ کے نتائج جاری کر دیئَے گئے، سنگولی دینی مدرسہ جامعۃ المحسنات کی طالبہ صداقت نور 1075 نمبرز کیساتھ سرفہرست آ گئیں۔
مردان بورڈ میںسمیر ظفر 1171 نمبر لیکر بورڈ ٹاپر
ویب ڈیسک: مردان بورڈ کے سالانہ نتائج جاری کر دیئے گئے، اس دوران سمیر ظفر 1171 نمبر لیکر بورڈ ٹاپر رہے۔
سدھوم چلڈرن اکیڈیمی اینڈ سائنس کالج نے ان نتائِج میں میدان مارلیا، مردان بورڈ کے جماعت دہم میں پہلی اور تیسری پوزیشن رہی۔
سدھوم سکول کے سمیر ظفر نے 1171 نمبر لیکر بورڈ ٹاپ کر لیا۔ دی قائداعظم پبلک سکول صوابی کے محمد یوسف 1170 نمبر لیکر دوسرے، سدھوم چلڈرن اکیڈیمی ہی کے محمد احتشام خان نے 1169 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ مردان بورڈ کے سالانہ نتائج جاری کر دیئے گئے، اس دوران سمیر ظفر 1171 نمبر لیکر بورڈ ٹاپر رہے۔
Load/Hide Comments