ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سوات میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2 ارب روپے مالیت کی 511کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرکے محکمہ جنگلات کے حوالے کردی ۔
معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر ر مصدق عباسی کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی پہلی ماہانہ کھلی کچہری میں بحرین میں 511کنال سرکاری اراضی جسکی مالیت دو ارب روپے بنتی ہے پر بااثر افراد کے قبضے کی حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں ۔
معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر ر مصدق عباسی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا جس پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے تفصیلی انکوئری کی جس میں مذکورہ اراضی محکمہ جنگلات کی ملکیت قرار دی گئی۔
محکمہ مال نے مذکورہ 511کنال اراضی کو محکمہ جنگلات کو منتقل کردی۔
شکایات ملی تھیں تحصیل بحرین ضلع سوات کے مختلف موضع جات میں محکمہ جنگلات کی قیمتی اراضی کو بااثر لوگوں نے محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے مل ملاپ سے انتقالات اپنے نام کر کے سینکڑوں کنال اراضی محکمہ جنگلات جو کہ پروٹیکٹڈ فارسٹس ہیں۔
جس سے سرکاری سے منتقل کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
ہائی کورٹ پشاور اور سوات بنچ کے فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ مذکورہ زمین پروٹیکٹڈ فاریسٹ ہیں اور جنگلات کی ملکیت ہیں لیکن محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے اہلکار ٹس سے مس نہیں ہورہے تھے ۔
Load/Hide Comments