تیراہ میں فائرنگ کا تبادلہ

وادی تیراہ میں فائرنگ کا تبادلہ :3جوان شہید ،4خوارج ہلاک

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان تین مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین جوان شہید ہو گئے جبکہ 4خوارج بھی ہلاک کئے گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3جوان شہید ہو گئے جبکہ فورسز کی کارروائی 4خوارج بھی ہلاک کئے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار انعام گل ساکن ضلع میانوالی، سپاہی محمد عمران ساکن ڈسٹرکٹ ٹانک اور سپاہی الطاف خان ساکن ڈسٹرکٹ مردان شامل ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور لاپتہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے میٹنگ میں شریک تھے