ویب ڈیسک: صیہونی سفاکیت عروج پر، دوران نماز اسرائیلی بمباری سے 100 سے زائد فلسطینی شہید ، متعدد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں نہتے شہریوں پر دوران نماز اسرائیلی فوج کی جانب سے بموں کی بارش کر دی گئی، اس دوران خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے الدرج میں پناہ گزین کیمپ میں قائم سکول پر صیہونیوں نے حملہ کر دیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب اسرائیلی فوج نے بم برسائے تو سکول میں 250 کے قریب فلسطینی نماز فجر ادا کر رہے تھے۔
صیہونی حملے میں بچوں و خواتین سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں واقع سکول پر نماز فجر کے دوران اسرائیلی فوج نے حملہ کیا جس میں 100 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صیہونی سفاکیت عروج پر پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دوران نماز اسرائیلی بمباری کے بعد سکول میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اس حملے کے حوالے سے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ جس سکول پر علی الصبح حملہ کیا گیا وہ حماس کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال ہو رہا تھا اس لئے نشانہ بنایا تاہم اسے فلسطینیوں نے گمراہ کن قرار دیدیا۔
غزہ کے رہائشیوں کے مطابق اس حملے کے دوران تین راکٹ فائر ہوئے جس نے عمارت کے اندر قیامت برپا کر دی، مذکورہ سکول بے گھر فلسیطنیوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
اپنے گھروں سے تو ویسے ہی فلسطینیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے اب بچی عارضی پناہ گاہیں تو ان پر بھی صیہونی طرح طرح کے بہانے بنا کر بارود برسا رہے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اس حملے کے بعد سکول کے اندر بہت سارے فلسطینی پھنسے ہوئے ہیں تاہم اس عمارت میں دھماکے کے بعد آگ لگی ہوئی ہے۔ اس وجہ سے ریسکیو کی کارروائیاں سست پڑ گئی ہیں کیونکہ ان شعلوں میں لوگوں تک پہنچنا مشکل ہے۔ اس کے ساتھ ہی فوج نے علاقے تک پانی کی رسائی بھی روک رکھی ہے۔
غزہ کے سرکاری ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے الطبعین سکول کے اندر قتل عام کیا، یہ واضح فلسطینی عوام کی نسل کشی کے زمرے میں آتا ہے۔
اسرائیلی طیارے نے غزہ شہر کے قلب میں شمالی علاقے میں بھی ایک گھر پر بم برسائے جس میں پانچ فلسطینی دم توڑ گئے جبکہ ایک اور جنوبی شہر خان یونس میں کیے گئے فضائی حملے میں ایک شخص شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء سے جاری جنگ کے دوران 10 ہزار فلسطینی شہید اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہو چکی ہے ان میں نصف سے زائد تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
Load/Hide Comments