شہباز شریف نے ارشد ندیم کی

شہباز شریف نے ارشد ندیم کی جیت پر بھی شوبازی دکھائی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم نے اپنی محنت کے بل پر کامیابی سمیٹی اور ملک کا نام روشن کیا، شہباز شریف نے ارشد ندیم کی جیت پر بھی شوبازی دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے اولمپک گیمز کیلئے تیاری کرنے میں کوئی مدد نہیں کی اور ارشد ندیم کو ایک روپیہ تک نہیں دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہاں ملک خداداد میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جیسے ہزاروں باصلاحیت نوجوان موجود ہیں جو میڈیٹ چوروں کی وجہ سے ضائع ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ ہر شعبے میں ہمارے نوجوان اپنا لوہا منوا سکتے ہیں ، ان میں بہت پوٹیشنل موجود ہے بشرطیکہ حکمران مخلص ہوں.
انہوں نے کہا کہ یہ کھیل ہی ہیں جس کے ذریعے ملک کا بہترین امیج بن سکتا ہے اور اسے دنیا کے سامنے لایا جا سکتا ہے ، تاہم یہاں بھی رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اور باصلاحیت نوجوانوں کو آگے نہیں‌آنے دیا جا رہا۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ارشد ندیم کی جیت پر بھی شوبازی دکھائی، ان کی کامیابی پر وزیراعظم جشن ایسے منا رہے تھے جیسے وہی ارشد ندیم کے کوچ ہوں، اور جاتی امراء میں انکی تربیت کی ہو.
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ شوباز شریف اور ٹک ٹاکر باجی ٹک ٹاک بنانے کے لیے ملک کو 40 سال بعد اولمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈل دلانے والے ارشد ندیم کے پاس پہنچ جائیں گے، اب ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اپنے بل پر جیت کرملک کا نام روشن کیا لیکن یہ دونوں اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ اور تو اور مینڈیٹ چور سرکار، اربوں کے کرپشن اور بیرون ملک اثاثے رکھنے والا شریف خاندان ارشد ندیم کے لئے ساتھ لاکھ روپے کا جیولن بھی نہیں خرید سکتے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی ہے، اس کا پورا کریڈٹ انہیں ہی ملنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ 2کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل