تیراہ میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں

تیراہ میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعلیٰ کی تعزیت

ویب ڈیسک: وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تعزیت، پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز اہلکاروں اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کی جانب سے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے مزید بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں کسی کو کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے ،افغانستان