ایرانی بحریہ کو اینٹی شپ میزائل

ایرانی بحریہ کو اینٹی شپ میزائل سسٹمز سے لیس کر دیا گیا

ویب ڈیسک: ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے ایرانی بحریہ کو اینٹی شپ میزائل سسٹمز سے لیس کر دیا گیا۔
ایرانی بحریہ کو مزید ڈھائی ہزار سے زائد اینٹی شپ میزائل سسٹمز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرونز سے بھی لیس کر دیا گیا۔ یہ میزائل درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ الیکٹرانک جنگی آلات بھی ایرانی بحریہ کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بحریہ کو دیے گئے کروز میزائل ریڈار پر آئے بغیر دشمن کو تباہ و برباد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کمانڈر پاسداران انقلاب میجرجنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ دشمن کو انتہائی قریب اور دور دونوں فاصلوں سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ آج سروائیو کرنے اور محفوظ رہنے کیلئے خود کو مضبوط کرنا پڑے گا یا پھر ہتھیار ڈالنے ہوں گے۔
یاد رہے کہ تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی قیادت کی جانب سے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے لئَے تیاریاں جاری ہیں۔ ایرانی بحریہ کو میزائل سے لیس کر کے تیاریوں کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے.
ایران کے علاوہ حزب اللہ کی جانب سے بھی تیاریاں جاری ہیں، دونوں جانب سے اساماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا.

مزید پڑھیں:  ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں علی امین پر بھروسہ نہ کریں، خواجہ آصف