ویب ڈیسک: برازیل میں مسافر طیارہ کریش ہونے کے بعد اس میں 62 سوار مسافر ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق برازیلی شہر ساو پالو میں مسافر بردار طیارہ گرنے کا واقعہ رونما ہوا ، اس واقعہ میں طیارے میں 62 مسافر سوار تھے اور سب کے سب ہلاک ہوگئے۔
اس حوالے سے ذراءع نے وضاحت کی کہ ٹوئن انجن طیارہ برازیل کے جنوبی علاقے کاسکاویل سے ساو پالو جا رہا تھا کہ افسوسناک واقعہ کا شکار ہو گیا۔
برازیلین میڈیا نے اس جہاز کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں جہاز کو فضا سے زمین پتر گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے کہ زمین پر گرتے ہی جہاز میں آگ بھڑک اٹھتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔
برازیلین ائیرلائن کے مطابق بدقسمت طیارے میں 58 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے۔ سول ڈیفنس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ رہائشی علاقے میں گرا اور کئی گھروں سے اس دوران ٹکرایا۔
یاد رہے کہ برازیل میں مسافر طیارہ کریش ہونے کے بعد اس میں 62 سوار مسافر ہلاک ہو گئے۔ اس حوالے سے حکام نے تصدیق کر دی ہے۔ اس طیارے میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری ہیں.
جہاز کے کریش کر جانے کے بعد سے اس میںآگ بھڑک اٹھی تھی جسے بجھانے اور اندر لاشوںکو نکالنے کیلئے امدادی ٹیمیں کوشاں ہیں.
Load/Hide Comments