الجزائر کی باکسر ایمان خلیف طلائی

صنفی تنازعہ کا شکار الجزائر کی باکسر ایمان خلیف طلائی تمغہ جیت گئیں

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس 2024ء میں صنفی تنازعہ کا شکار الجزائر کی باکسر ایمان خلیف طلائی تمغہ جیت گئیں۔
ایمان خلیف نے اولمپکس کے ویمنز باکسنگ فائنل میں مدمقابل چین کی باکسر یو یانگ کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس 2024ء میں تنقید اور صنفی تضاد کا شکار بننے والی الجزائر کی باکسر ایمان خلیف نے گزشتہ روز ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں چینی حریف یانگ لیو کو یکطرفہ مقابلے میں 0-5 سے شکست دیدی۔
چینی باکسر کیخلاف مقابلے سے قبل جب وہ رنگ میں اتریں تو ان کے چہرے پر خوشی ناچتی دکھائی دے رہی تھی۔
گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ایمان خلیف نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، 8 سالوں سے یہ میرا خواب رہا ہے جسے پورا کرنے میں بالآخر میں کامیاب رہی اور اب میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہوں۔
25 سالہ الجزائر کی باکسر ایمان خلیف طلائی تمغہ جیتنے کے بعد کہتی ہیں کہ میں نے یہ اعزاز پانے کیلئے بہت محنت کی اور اب میں اولمپک چمپئن ہوں۔ یہ کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ محنت رائیگاں چلی جاتی ہے بلکہ محنت رنگ لے کر ہی آتی ہے۔
اولمپکس کے باکسنگ مقابلوں میں چینی ویمنز باکسر یینگ لیو ٹنگ نے سلور، تھائی لینڈ کی جینجائم سواناپھینگ اور تائیوان کی چین نینچن نو برانز میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔
اولمپکس مقابلوں کے دوران صنفی تنازعہ کا شکار الجزائر کی باکسر ایمان خلیف نے اپنے باکسنگ کیریئر کی بہترین فائٹس لڑیں، بین الاقوامی سطح پر غلط فہمیوں پر تنقید کے باوجود انہوں نے اپنے کیریئر کے اعلیٰ ترین لیول پر بہترین کارکردگی دکھائی۔
دوسری جانب پاکستان کیلئے تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کوگولڈ میڈل دے دیا گیا، پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں میڈلز جیتنے والوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس دوران گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز کو برانز میڈل دیا گیا، بھارت کے نیرج چوپڑا کو سلور میڈل دیا گیا جبکہ پاکستان کے لیے تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  تقریر کے دوران برطانوی وزیرکا پرس چوری