جاپان کی آٹو موبل کمپنی نِسان نے عالمی سطح پر بڑھتے درجہ حرارت سے نمٹنے کے لیے ایک ایسا رنگ متعارف کرایا ہے جو گاڑیوں کا بیرونی درجہ حرارت 12 ڈگری جبکہ اندرونی درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیئس تک کم رکھے گا۔
’کُول پینٹ‘ نامی یہ رنگ گاڑی کے بیرونی اور اندرونی دونوں درجہ حرارتوں کو کم کرے گا اور گاڑی میں بے آرامی اور گاڑی کے گرم ہونے کی وجہ سے توانائی کی کھپت جیسے مسائل کو حل کرے گا۔
یہ رنگ معیاری کار پینٹ سے چھ گُنا زیادہ گاڑھا ہے، اور یہ خصوصیت بڑے پیمانے پر پیداوار میں حائل ایک رکاوٹ ہے۔ تاہم، کمپنی کا کہنا ہے کہ پینٹ فوائد ٹھوس ہیں۔
روایتی کمرشل سفید رنگ جو ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ نینو پارٹیکلز سے بنایا جاتا ہے، 80 سے 90 فی صد تک سورج کی روشنی کو منعکس کرنے کے باوجود کچھ مقدار میں تپش جذب کر لیتا ہے جس سے دن کے وقت اس کی گاڑی کو ٹھنڈا رکھنے کی تاثیر محدود ہوجاتی ہے۔ یہ رنگ عموماً 120 مائیکرو میٹر گاڑھے پن کے ساتھ لگایا جاتا ہے۔
ٹوکیو mیں گاڑیوں پر کی جانے والی آزمائش میں دیکھا گیا کہ اس پینٹ نے گاڑیوں کو واضح ٹھنڈا کر دیا تھا۔
Load/Hide Comments