صوبائِی محتسب قانون میں ترمیم چیلنج

صوبائِی محتسب قانون میں ترمیم چیلنج، رٹ دائر کردی گئی

خیبرپختونخوا کے صوبائِی محتسب قانون میں ترمیم چیلنج کرتے ہوئے اس سلسلے میں رٹ دائر کر دی گئی۔ 2023 میں ریٹائرڈ ہونے کے باوجود تاحال عہدے پر متمکن اور کام کر رہے ہیں۔
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے صوبائِی محتسب قانون میں ترمیم کو چیلنج کرتے ہوئے اس سلسلے میں رٹ دائر کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق صوبائِی محتسب قانون میں ترمیم کے خلاف رٹ علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے، ان کی جانب سے اس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک شخص کے فائدے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ترمیم کی گئی ہے۔
ترمیم چیلنج کرتے ہوئے دائر کردہ رٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی محتسب 2023 میں ریٹائرڈ ہونے کے باوجود تاحال عہدے پر متمکن اور کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبائِی محتسب قانون میں ترمیم کا مقصد اور کچھ نہیں صرف ایک شخص کو فائدہ پہنچانا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ترمیم کرنے کے بعد اسے 2022ء سے نافذ العمل قرار دیدیا۔
دائر رٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت سے استدعا ہے کہ قانون میں‌اس ترمیم کو غیرقانونی قرار دے دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ پولیس کا پولیو ڈیوٹی سے بائیکاٹ،کل دھرنا دینے کا اعلان کردیا