ویب ڈیسک: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم خان کاکڑ نے چمن کا دورہ کیا اور اس دوران انہیں ماسٹر پلان پروجیکٹ پر بریفننگ دی گئی۔ اس پر انہوں نے کہا کہ چمن ماسٹر پلان ایک میگا پراجیکٹ ہے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر محمدیونس نے ماسٹر پلان کے تمام پروجیکٹ پر تفصیلی بریفننگ دی، اس دوران انہوں نے ماسٹرپلان میں شامل کولڈ سٹوریج، ٹرک اڈہ، بس اڈہ، ٹیکسی سٹینڈ، زیر تعمیر کیڈیٹ کالج اور دیگر حوالے سے بریفنگ دی۔
ان کی بریفنگ کے دوران ہی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کہا کہ چمن ماسٹر پلان ایک میگا پراجیکٹ ہے، جس میں روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ کالج کو فنکشنل کرانے کیلئے 25 کروڑ روپے درکار ہیں، جس میں 7 کروڑ روپے سولر پینل اور 18 کروڑ روپے ہاسٹل اور کلاسسز کیلئے شامل ہیں۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کالج کو دسمبر میں فنکشنل کیا جائیگا جبکہ کلاسسز کا آغاز جنوری سے ہوگا۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر پاسپورٹ افس اور نادراء افس کا بھی دورہ کیا۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا کہ ابادی کی تناسب کو دیکھتے ہوئے شہر کے اندر ایگزیکٹو نادرا بنانے پر بھی نادرا احکام سے بات چیت کی جائیگی تاہم اس سلسلے میںکوششیںجاری رکھنی چاہئیں۔
چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا کہ ڈی کمپلیکس میں جلد جدید ڈیجیٹل لیب بنایا جائیگا، نئی ڈیجیٹل لائبریری کے قیام سے طلباء اور طلبات کو مقابلے کے امتحانات میں مدد ملے گی۔
یا دہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ چیف جسٹس ہاشم کاکڑ نے چمن کا دورہ کیا اور اس دوران انہیں اہم امور پر بریفنگ دی گئی.
Load/Hide Comments