افغان خاتون کھلاڑی پیرس اولمپکس

سیاسی نعرے باری پر افغان خاتون کھلاڑی پیرس اولمپکس سے باہر

ویب ڈیسک: کھیلوں کے عالمی میلے میں جہاں میڈلز کی دوڑ لگی ہوئی ہے وہیں سیاسی نعرے باری پر افغان خاتون کھلاڑی پیرس اولمپکس سے باہر کر دی گئیں۔
پیرس میں ہونے والے اولمپک گیمز 2024ء میں پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کی افغان خاتون رکن منیزہ تالاش کو اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب سیاسی نظریے کا اظہار کرنے پر انہیں نااہل قرار دیدیا گیا۔
افغان خاتون سٹار منیزہ تالاش پہلی اتھلیٹ ہیں جو پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والی پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کا حصہ بنیں۔
میگا گیمز میں پری کوالیفائر راونڈ کے دوران اپنے بریک روٹین کے دوران انہوں نے سکارف نما کیپ پہن رکھی تھی جس پر فری افغان ویمن کا نعرہ درج تھا۔
ان کی اس حرکت پر انتظامیہ نے انہیں نااہل قرار دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
منیزہ تالاش سپین میں رہائش پذیر ہیں اور نیدرلینڈز کی انڈیا سے پری کوالیفائر کے دوران ہلکے نیلے رنگ کی کیپ پہنے ہوئے تھی۔
یاد رہے کہ اولمپکس مقابلوں میں میدان کے اندر اور باہر پوڈیم میں سیاسی نعروں اور بیانات پر پابندی عائد ہے۔ اسی لئے سیاسی نعرے باری پر افغان خاتون کھلاڑی پیرس اولمپکس سے باہر ہو گئیں۔
ورلڈ ڈانس سپورٹس فیڈریشن نے اس حوالے سے تصدیق کی کہ منیزہ تالاش کو ان کے لباس پر سیاسی نعرہ لگانے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔
پیرس گیمز تیسرا اولمپکس ایونٹ ہے جہاں پناہ گزینوں کی ٹیم حصہ لے رہی ہے، اس ٹیم میں شامل 37 کھلاڑی 12 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
پیرس میں‌ہونے والے اولمپکس مقابلوں کے دوران میڈلز ٹیبل پر 34 گولڈ میڈلز کیساتھ چائنہ سرفہرست ہے جبکہ 33 گولڈ میڈلز کے ساتھ امریکہ اس سے ایک قدم پیچھے دوسرے نمبر پر براجمان ہے.
میڈیلز ٹیبل پر آسٹریلیا 18 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے جبکہ جاپان 16 طلائی تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے.

مزید پڑھیں:  اسرائیل میں کار بم دھماکہ، چار افراد ہلاک، 8 شدید زخمی