ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں بشمول گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ منڈلانے لگا، اسی لئے این ڈی ایم اے کی جانب سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے دیگر صوبائی پہاڑی ایریاز سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے گلگت بلتستان میں ممکنہ گلوف (گلیشیئر کا پھٹنا) کے خطرے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق موجودہ موسمی حالات اور شدید گرم موسم کے پیش نظر خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 12 اگست تک گلوف کا خدشہ ہے۔
اس دوران ادارہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گلوف فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف مقامی لوگ بلکہ آس پاس کی آبادی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گلیشیئر پھتنے کے واقعات دیر، سوات، کوہستان، استور، گلگت، سکردو اور ملحقہ علاقے میں پیش آ سکتے ہیں۔
اس لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں بشمول گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے کا خطرہ منڈلانے لگا ، اس لئے این ڈی ایم اے کی جانب سے وارننگ کے ساتھ ہی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
موسم گرم ہوتے ہی جہاں میدانی علاقے گرم ترین علاقوں میںبدل جاتے ہیں وہیں پہاڑی علاقوں میںاس سے گلیشیئر پھٹنے اور اس کے گرنے کے واقعات رونما ہونے لگتے ہیں.
اس خطرے کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ خیبر پختونخوا اور گگلت بلتستان میں ممکنہ گلوف کے خطرے سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ماقبل اپرچترال میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلابی صورتحال کے باعث کئی قیمتی جانیںضائع ہوئی تھیں جبکہ اس دوران 45 مکانات مکمل تباہ ہوگئے۔ 10 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ، اس دوران متعدد مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئےتھے۔
Load/Hide Comments