ویب ڈیسک: امریکی حکام کی دوغلی پالیسی عیاں ہو گئی، امریکہ جہاں ایک جانب غزہ جنگ بندی کے حوالے سے ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہے تو دوسری جانب اسرائیل کو اسلحہ خریداری کیلئے رقوم جاری کر رہا ہے۔ حالیہ اقدامات میں امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو اربوں ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں امریکا نے اسرائیل کو امریکی اسلحہ خریدنے کے لیے ساڑھے تین ارب ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب پر لگی ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس پہلے ہی اسرائیل کے لیے ایک خطیر رقم کی منظوری دے چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکی محکمہ خارجہ نے اس سلسلےمیں لب کشائی سے بھی دریغ کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔
ماہرین اور تبصرہ نگاروں نے اس حوالے سے خصوصی طور کہا ہے کہ اسرائیل کو ساڑھے تین ارب ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ امریکہ کی جانب سے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران نے واضح کیا کہ تہران کو دفاع کا قانونی حق حاصل ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل کو لبنان میں حزب اللہ اور حماس کے ساتھ ساتھ ایران کی جانب سے حملوں کا خطرہ ہے۔ ایسے میں اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں کی خریداری کیلئے رقوم دینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
Load/Hide Comments