ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئِی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کیخلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے درج مقدمات کی تفتیش کے لیے نئی جے آئِی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کو سفارشات بھجوا دی گئیں۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں شامل 3 ایس پیز تبدیل کئے گئے ہیں، ٹیم بانی پی ٹی آئی کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں 2 نئے ممبران بھی شامل کیے جائیں گے، اس حوالے سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے وضاحت کی کہ ٹیم میں شامل ایس پی زنیراحمد چیمہ ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور، ایس پی سی آراو رضا تنویرضلع گوجرانوالہ جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور ارسلان زاہد ملتان تعینات کر دیئَے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments