سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت

سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت کا سمبھلنا مشکل ہے، مولانا

ویب ڈیسک: مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت کس سمبھلنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ملک کی سیاسی اور امن و آمان کی صورتحال ٹھیک نہ ہوں تو معیشت نے لامحالہ گرنا ہی ہوتا ہے۔ آج حالت یہ ہے کہ ملکی معشیت اتنی گرچکی ہے کہ آنے والی کوئی بھی حکومت اسے نہیں اٹھا سکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کی ساری وجہ سیاسی استحکام اور امن و آمان کی مخدوش صورتحال ہے، ان حالات میں معیشت نے خراب ہی ہونا ہے۔
مردان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت کا سمبھلنا مشکل ہے۔ شہباز شریف ملک کو آگے لے کر جانے میں قطعی ناکام رہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید بتایا کہ شہباز شریف ملکی معیشت کو درست نہج پر لانے میں ناکام رہے، اس کی سب سے بڑی مثال ہمیں ان کے دورہ چین سے ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف چین گئے اور سرمایہ کاری کیے لیے وہاں کی کمیونٹیز کو آمادہ کرنےکی کوشش کی تاہم ملک میں سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی ناقص صورتحال کے باعث ایسا نہ ہو سکا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ باہر سے غیر ضروری طور پر گندم کیوں منگوائی گئی؟ اتنی گندم درآمد کرائی گئی کہ یہاں کسانوں کی گندم گھروں میں پڑی رہ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی بتائے کیا کسانوں نے اسے گھر پر رہنے کیلئے بویا تھا، ان کا کیا قصور تھا، کیوں ان کی محنت ضائع کی گئی۔

مزید پڑھیں:  یومِ دفاع کےموقع پر بلوچستان کے مایہ ناز سپوتوں کو سلام