کراٹے ٹورنامنٹ اور سائیکل ریس

جشن آزادی تیاریاں، کراٹے ٹورنامنٹ اور سائیکل ریس کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں جشن آزادی کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں، اس دوران کراٹے ٹورنامنٹ اور سائیکل ریس کا انعقاد 12 اگست کو کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق آل خیبرپختونخوا آزادی کپ فل کنٹیکٹ کراٹے ٹورنامنٹ 12 اگست کو منعقد کیا جائِے گا۔
خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 12 اگست کو بروز پیر کراٹے ہیڈ کوارٹر ہادی انٹرنیشنل کراٹے اکیڈمی میں کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے انٹرنیشنل ریفری و جج شیہان صاحبزادہ الہادی نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں فل کنٹیکٹ کراٹے سے تعلق رکھنے والے تمام سٹائلز کے کھلاڑی 30-40-50-60- 70 اور اوپن ویٹ کیٹگری میں حصہ لے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مقابلے ورلڈ کراٹے آرگنایزیشن جاپان کے رولز فل کنٹیکٹ کے تحت ہونگے۔
صاحبزادہ الہادی کا کہنا تھا کہ آزادی کپ فل کنٹیکٹ کراٹے ٹورنامنٹ کرانے کا مقصد جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنا اور صوبے کے تمام سٹائل کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے۔
ان گیمز کے انعقاد کے حوالےسے انٹرنیشنل ریفری صاحبزادہ الہادی نے کہا ہے کہ یہ گیمز نہ صرف فٹنس کیلئے لازمی ہیں بلکہ ان کی افادیت سے بچوں کو لازمی طور پر باخبر رکھنا چاہئے کیونکہ ایک صحت مند معاشرہ اگر تخلیق دینا ہے تو اس کیلئے نوجوان نسل کا صحت مند ہونا لازمی ہے اور وہ ایکسرسائز اور گیمز کے بغیر ممکن نہیں.
دوسری جانب جشن آزادی کیلئے خصوصی طور پر کراٹے ٹورنامنٹ اور سائیکل ریس کا 12 اگست کو انعقاد کیا جائَے گا۔
خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی پشاور تا نوشہرہ آزادی سائیکل ریس 12 اگست کو ہوگی۔
ریس 12 اگست صبح 8 بجے لیوش بزنس سینٹر پتنگ چوک رنگ روڈ پشاور سے آزادی پاکستان سائیکل ریس کا آغاز ہورہا ہے جس میں ایس ایس جی سی، بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی اور خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویژن اور کلب کے سائیکلسٹ شرکت کریں گے۔
آرگنائزنگ سیکرٹری نثار احمد اور صوبائی سیکرٹری سائیکلنگ ایسوسی ایشن محمد علی کے مطابق نوشہرہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور نوشہرہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے تعاون سے پشاور سے نوشہرہ سپورٹس سائیکل ریس کے شرکاء41 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
اس ریس کا افتتاح صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ اور ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان کریں گے۔ اختتامی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس نوشہرہ میں ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ذکا اللہ کامیاب کھلاڑیوں میں میں نقد انعامات‘ ٹرافیاں میڈلز‘ سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کریں گے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی پشاور تا نوشہرہ آزادی سائیکل ریس 12 اگست کو ہوگی۔
صوبہ میں سائیکل ریس کا انعقاد ہر سال کی جشن آزادی کی خوشی میں منعقد کی جاتی رہی ہے، اب کی بار بھی مقابلے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول کی قیمت میں کمی کاامکان