خاتون بیٹے بیٹوں سمیت قتل

پشاور میں خون کی ہولی،خاتون کو بیٹے اور 3بیٹوں سمیت قتل کردیاگیا

ویب ڈیسک: پشاور میں خون کی ہولی ، نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو ایک بیٹے اور تین بیٹوں سمیت قتل کردیا گیا ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے واقعہ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں پیش آیا جہاں ملزمان نے سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی پر فائرنگ کرکے خاتون کو اپنے چار بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،قتل ہونے والوں میں 40 سالہ نورین، 18 سالہ یاسر، 19 سالہ نایاب، 12 سالہ ہنی اور 15 سالہ جویریہ شامل ہے۔
اطلاع ملتے ہی اے ایس پی چمکنی محمد حسیب اشرف، ایس ایچ او تھانہ شاہ پور اور دیگر تفتیشی افسران نے موقع پر پہنچ نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ مقتولہ کے شوہر کے قتل کا ردعمل لگتا ہے۔
ایچ ایس پی چمکنی محمد حسیب اشرف کے مطابق جائے وقوعہ سے خالی خول و دیگر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے
پولیس حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والی خاتون سوات سے تعلق رکھنے والے فیصل نامی شخص کے ساتھ اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں حالیہ دنوں جیل سے رہا ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  ملک بھرمیں یوم دفاع بھرپورجوش و جذبے کیساتھ منایاجا رہا ہے