مردان میں چھت گرنے سے

مردان میں چھت گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت 5افراد زخمی

ویب ڈیسک: مردان میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت 5افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122کے مطابق واقعہ مردان کے علاقہ پار ہوتی طور بھٹی میں پیش آیا جہاں گھر کے اندر کمرے کی چھت اچانک گر گئی ۔
چھت گرنے کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت پانچ افراد ملبے دب کر شدید زخمی ہو گئے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس ،میڈیکل ٹیم اور ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  بجلی کمپنیوں کی نجکاری: احتجاج کے پیش نظر لازمی سروس ایکٹ نافذ