ویب ڈیسک: تخت بھائی کے جلالہ خوڑ میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش رشکئی کوترپان کے مقام پر برآمد کرلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے آیا 20سالہ شاہ زیب تین روز قبل جلالہ خوڑ میں نہانے کے دوران ڈوب کر لاپتہ ہو گیا تھا ۔
ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کی تلاش شروع کی لیکن پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے آپریشن میں دشواری کا سامنا پڑرہا تھا۔
اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد کے احکامات پر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے پانی کی سطح کو کم کیا۔
اس دوران غوطہ خور ٹیم نے جلالہ سے رشکئی کوترپان تک آپریشن جاری رکھتے ہوئے نوجوان کی لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردی۔
Load/Hide Comments