ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر کہا ہے کہ اقلیتی برادری ہمارے معاشرے کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مسلح افواج کی جانب سے اقلیتی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق اور ان کی آزادی آئین اور اسلام کے عین مطابق مقدس ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج کا دن تنوع، شمولیت اور بقائے باہمی ہماری عظیم قوم کا خاصا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے، اقلیتی برادری ہمارے سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور ان کی آزادی آئین اور اسلام کے عین مطابق مقدس ہے۔
Load/Hide Comments