ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (ف ) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کا پیغام بھجوا دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سے جلد مذاکرات کرنے کی اجازت مل گئی ۔
مولانا فضل الرحمان کی اجازت کے بعد جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر کامران مرتضی نے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رہنما اسد قیصر کو باقاعدہ مذاکرات کا پیغام دیا۔
ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کمیٹی بانی چیئرمین عمران خان سے اگلے دو روز میں اجازت لے کر جے یو آئی کو مذاکرات کا وقت اور جگہ بتائے گی۔
جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی نے عمرہ سے واپسی پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات کے لئے کمیٹی کو اجازت دی۔
Load/Hide Comments