طور خم احتجاج جاری

طور خم پر تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

ویب ڈیسک: پاک افغان سرحد طور خم گزرگاہ پر تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
دھرنے میں کسٹم نجی کلیئرنس ایجنٹس ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹرز یونین کے قائدین نے شرکت کی۔
شرکا نے کارگو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے دونوں ممالک سے عارضی داخلہ دستاویزات کے اجرا میں نرمی کا مطالبہ کیا ۔
دھرنا شرکاء کہنا تھا کہ کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کو عارضی داخلہ دستاویزات TAD کی فراہمی میں کئی مہینے لگتے ہیں اور اس تاخیر سے دو طرفہ تجارت تباہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عارضی داخلہ دستاویزات کی عدم فراہمی سے گزشتہ ایک ماہ سے طورخم سرحد کے دونوں جانب ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہیں ۔
شرکا کا کہنا ہے کہ ویزہ پالیسی میں نرمی کرکے عارضی داخلے کی دستاویزات پر گاڑیوں کو اجازت دینا اچھا اقدام ہے تاہم دو طرفہ تجارت کو تباہی سے بچانا ہو تو عارضی داخلہ دستاویزات کے اجرا میں تاخیر کو ختم کیا جائے۔
شرکا نے مزید کہا کہ عارضی داخلہ دستاویزات کی پالیسی میں نرمی لانے کے لیے کل تک مہلت دیتے ہوئے پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔

مزید پڑھیں:  عدالتی نظام درست کرنے کیلئے ملک میں آئینی عدالت ناگزیر ہے: بلاول