فلسطینیوں کی نسل کشی کاتماشا

دنیافلسطینیوں کی نسل کشی کاتماشہ دیکھ رہی ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ غزہ میں ظلم سے پاکستان کے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئی، دنیافلسطینیوں کی نسل کشی کاتماشہ دیکھ رہی ہے۔
لاہور میں اقلیتوں کے دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کا ملکی تعمیروترقی میں اہم کردارادا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن قائداعظم نے تاریخی بیان دیا تھا، قائداعظم نے کہا تھا کہ سب اپنی عبادت گاہوں میں جانے کے لیے آزاد ہیں، بانی پاکستان نے کہا تھا کہ سب برابر ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کی سکیورٹی کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، اقلیتی برادری نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا، یہ کوئی معمولی باتیں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنی فوج کیساتھ ملکر ظلم کررہاہے دن رات فلسطینیوں پرآگ برس رہی ہے لیکن عالمی برادری خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ سے متعلق دہائیوں پہلے پاس کرائی گئی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں، اسرائیلی جارحیت پرصرف لفاظی سے کام لیاجاتاہے، لفاظی سے بڑھ کرکچھ نہیں ہورہا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز نمازکے دوران بمباری کی گئی، دن رات اسرائیل کے مظالم جاری اور دنیا خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیخلاف قراردادوں کووقعت نہیں دی جاتی، غزہ میں ظلم اور زیادتی کی مثال نہیں ملتی۔

مزید پڑھیں:  عبدالحفیظ شیخ کو کرپشن ریفرنس میں بڑا ریلیف مل گیا