امن کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوںگی

خطے کے امن کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوںگی، شاہ عبداللہ دوم

ویب ڈیسک: اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے امن کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوںگی، غزہ میں جنگ جاری رہنے تک یہ خطہ اس جنگ کے پھیلاؤ کا شکار رہے گا، اس سے نہ صرف غزہ بلکہ پورے خطے کے استحکام کو شدید خطرہ ہے۔
انہوں نے امریکی کانگریس کے ارکان کے وفد سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ اردن کسی ملک کے لیے میدان جنگ بنے گا نہ ہی اپنے عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت دے گا۔
ذرائع کے مطابق عمان میں ہونے والی ملاقات میں شاہ عبداللہ دوم نے خطے کی موجودہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر کہا کہ خطے کے امن کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوںگی۔
شاہی بیان کے مطابق مملکت کے فرمانروا نے اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ان کی جانب سے کہا گیا کہ بجائے خطے کو جنگ میں دھکیلنے کے امن کے لیے کوششیں تیز تر کی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری جنگ سے پورے خطے کی صورتحال متاثر رہے گی، اسے فوری روکنا ہوگا، اس جنگ میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جو افسوس ناک ہے۔
اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ ایرانی اور اسرائیلی فریقوں کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہمارا ملک کسی بھی طور میدان جنگ نہیں بنے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میراتھن ریس صوبے کی تاریخ میں پہلا اور اہم ایونٹ ہے، وزیراعلی