ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کے تینوں لیگی امیدوار کامیاب برقرار، الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے تینوں لیگی امیدوار کامیاب برقرار رکھ دیا۔
سیاد رہے کہ پریم کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ دو ایک کی اکثریت سے سنایا گیا، فیصلے سے جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کیا۔
سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تینوں ن لیگی امیدوارں کو کامیاب قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے عبد الرحمن کانجو، اظہر قیوم نہرا اور ذوالفقار احمد نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے این اے 154 لودھراں، این اے 81 گوجرانوالہ اور این اے 79 گوجرانوالہ میں اعتراضات عائد کئے تھے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کی اپیلیں بھی منظور کر لی تھیں، تاہم بعد از سماعت الیکشن کمیشن کی جانب سے تینوں ن لیگی امیدواروں کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments