خواتین اور خواجہ سراﺅں پر تشدد

بچوں، خواتین اور خواجہ سراﺅں پر تشدد کے 12 ہزار 164 واقعات رپورٹ

ویب ڈیسک: گزشتہ 5 سال میں بچوں، خواتین اور خواجہ سراﺅں پر تشدد کے 12 ہزار 164 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بچوں، خواتین اور خواجہ سراﺅں پر 12 ہزار 164 تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق صوبے میں بچوں پر تشدد کے 3 ہزار 598 کیسز درج ہوئے ہیں جن میں 187 ملزموں کو سزائیں دی گئی ہیں جبکہ خواتین پر تشدد کے 8 ہزار 299 واقعات میں سے 168 افراد کو سزائیں دلائی گئی ہیں۔
اسی طرح 5 سالوں کے دوران خواجہ سراﺅں پر ہونے والے تشدد کے درج 234 واقعات میں سے صرف ایک کیس میں ملزم کو سزا ہوئی ہے۔
گزشتہ سال بچوں پر تشدد کے درج 924 کیسز میں سے 81 ملزموں کو سزائیں ملیں جبکہ سال 2022ءمیں 844، 2021ءمیں 827 بچوں پر تشدد کے واقعات درج کئے گئے ہیں۔
سال 2020ءمیں 473، 2019ءمیں 530 بچوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں‌حکومت کو حفاظتی اقدامات بھرپور انداز میں‌کرنے چاہئیں تاکہ ان پرتشدد واقعات کی روک تھام ہو سکے، اس دوران بچوں سمیت خواتین اور دیگر افراد کو بھی تحفظ کا احساس دلایا جا سکے.

مزید پڑھیں:  صوبائِی وزیر عدنان قادری کی بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کی اپیل