ویب ڈسیک: ضلع لکی مروت میں فائرنگ سے ٹریفک انجارج زخمی، ہسپتال منتقل کر دیے گئے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرائے نورنگ میں ٹریفک انچارج منجی والا چوک پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک انچارج شاہد منیر زخمی ہو گیا، انہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی۔
ذرائع کے مطابق لکی مروت میں فائرنگ سے ٹریفک انجارج زخمی ہو گئے تھے، اس واقعہ میں شاہد منیر کو صرف ایک گولی لگی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق انچارج ٹریفک پولیس شاہد منیر ڈیوٹی کے بعد موثر سائیکل پر اپنے گاؤں کوٹکہ امام دین نار محمد غزنی خیل جارہے تھے کہ اس دوران منجی والا روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔
Load/Hide Comments