ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کارکردگی معاملہ زیر بحث آتے ہی صوبائی وزراء سے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس دوران شہری براہ راست شکایتیں پہنچائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبائی وزرا کی کارکردگی کے حوالے سے ان کے انٹرویوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزرا سے محکمہ اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انٹرویوز لیے جائیں گے، اس دوران شہری انٹرویوز کے دوران براہ راست اپنی شکایت صوبائی وزرا تک پہنچا سکیں گے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ انٹرویوز میں وزرا سے ان کی کارکردگی کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا، یاد رہے کہ انٹرویوز سے متعلق مہم کو آسک منسٹر کا نام دیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ شہری انٹرویو کے دوران وزرا کو اپنے علاقے کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں گے، اس کے ساتھ ہی وزراء شہریوں کے مسائل اور شکایات کا فوری ازالہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی مفاد میں صوبائی وزراء سے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انٹرویوز لینے کا یہ سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ عوام کی جانب سے اکثر اوقت شکایت کی جاتی رہی ہے کہ وہ عوامی مطالبات پر کام ہوتا نہیں دیکھ پا رہے اب ان کی ان شکایتوں پر براہ راست عمل درآمد کیلئے کوششیںکیے جانے کا وقت آن پہنچا اور وزراء سے براہ راست عوام شکایتیں درج کرائیں گے.
Load/Hide Comments