ویب ڈیسک: چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے جاری بیان میں ایک با رپھر ایران کو حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کیخلاف ورزی ہے۔
چینی وزیر خارجہ ای نے تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کی اور اسے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔
ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ٹیلیفون پر گفتگو میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کیخلاف ورزی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حماس رہنما کا قتل علاقائی امن و استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے، اس سے غزہ جنگ بندی مذاکرات بھی براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی دارالحکومت تہران میںاس وقت شہید کیا گیا جبکہ وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے آئے ہوئے تھے.
اس واقعہ پر چینی وزیر خارجہ ای نے تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی شدید مذمت کی اور اسے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔
Load/Hide Comments