ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ غزہ سمیت پورے خطے میں صیہونی دہشتگردی اور جرائم بڑھ رہے ہیں جو یقینا باعث تشویش ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر نے صدر یورپی کونسل چارلس مائیکل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مغرب کا دُہرا معیار اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور مغربی ممالک کے دُہرے معیار سے اسرائیل کا حوصلہ بڑھ رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی صیہونی نہ صرف غزہ بلکہ پورے خطے میں دہشتگردی اور گھناؤنے جرائم دھڑلے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔
مسعود پزشکیان نے ٹیلی فونک گفتگو میں مزید کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ بڑھ رہا ہے۔ ان کی کارروائیوں سے پورا خطہ متاثر ہو رہا ہے اور ان کی بڑھتی دہشتگردی اور من مانی سے ہر سو مسائل سر آتھانے لگے ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ غزہ سمیت پورے خطے میں صیہونی دہشتگردی اور جرائم بڑھ رہے ہیں جو یقینا باعث تشویش ہے۔
Load/Hide Comments