ویب ڈیسک: لنڈی کوتل میں طورخم بارڈر پر تاجر اور ٹرانسپورٹرز کا ٹیڈ پالیسی کے خلاف پہہ جام ہڑتال اور کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے گاڑیوں کی کلیئرنس سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق (ٹیمپریری ایڈمشن ڈاکومنٹس) ٹیڈ گاڑیوں کے لئے پالیسی کے خلاف پاک افغان طورخم سرحد پر تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سمیت کسٹم کلیئرنس اہلکاروں نے بھی پہہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے اس دوران گاڑیوں کی کلیئرنس سے بھی مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ کسٹم ایجنٹس، تاجر اور ٹرانسپورٹرز نے طورخم میں ٹینٹ لگا کر احتجاجی دھرنا دیا۔
اس دوران مشتعل افراد نے کالے جھنڈے اٹھائے مین شاہراہ پر ٹائرز جلا کر طورخم سرحد پر نافذ کی گئیں سخت پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پہپہ جام ہڑتال سے کلیئرنس کا عمل بھی معطل رہا جبکہ بارڈر کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو ٹیڈ پالیسی مکمل طور پر نامنظور ہے، ٹیڈ پالیسی سے بارڈر کے دونوں اطراف تجارت بری طرح متاثر ہو گئی۔
احتجاج کرتے ہوئے کسٹم ایجنٹس کا کہنا تھا کہ ٹیڈ پالیسی میں نرمی اور عام ٹوکن پر مال بردار گاڑیوں کو بارڈر کراس کرایا جائے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھا کہ ٹیٍڈ سرٹیفیکیٹ کے لئے ضروری اسناد جمع کرا رکھی ہیں لیکن متعلقہ دفاتر سے وقت پر اسناد جاری نہیں کی جا رہیں۔ اس دوران تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔
کسٹم ایجنٹس نے تبایا کہ مطالبات ماننے تک پہیہ جام ہڑتال اور گاڑیوں کی کلیئرنس سے بائیکاٹ جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ لنڈی کوتل میں طورخم بارڈر پر تاجر اور ٹرانسپورٹرز کا ٹیڈ پالیسی کے خلاف پہہ جام ہڑتال اور کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے گاڑیوں کی کلیئرنس سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
Load/Hide Comments