شاہراہِ کاغان

شاہراہِ کاغان شمالی علاقہ جات اور ناران کےلئے کھول دی گئی

ویب ڈیسک: شاہراہِ کاغان 14 دن بعد شمالی علاقہ جات اور ناران کےلئے کھول دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بالاکوٹ میں شاہراہِ کاغان جو کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے بند تھی 14 دن بعد شمالی علاقہ جات اور ناران کےلئے کھول دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مہانڈری کے مقام سے پل سیلابی ریلہ میں بہہ جانے سے وادی کاغان کا رابطہ بالاکوٹ سے منقطع ہو گیا تھا، یاد رہے کہ پل کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ودیگر نے کیا۔
افتتاح کے موقع پر بیل کا صدقہ دیا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی، اس جکے ساتھ ہی شاہراہ کھول دی گئی۔
یاد رہے کہ اس شاہراہِ کی بندش سے ہوٹل انڈسٹری کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

مزید پڑھیں:  مردان میں نوجوان کی نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی