مشہور پاکستانی گلوکارہ اور موسیقارہ ہانیہ اسلم قضائے الہٰی سے وفات پا گئیں۔
ہانیہ اسلم کا انتقال 11 اگست بروز اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، اس خبر کی تصدیق زیب عرف زیب بنگش نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے کی۔
گلوکارہ ہانیہ اسلم کا تعلق کوہاٹ خیبر پختونخوا سے تھا، وہ کوک سٹوڈیو کی موسیقارہ زیب بنگش کی کزن تھیں اور یہ پاکستان موسیقی کی ایک مشہور جوڑی تھی۔
اس جوڑی نے اردو کے ساتھ ساتھ کئی دوسری زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں جن میں ترکی، پشتو وغیرہ شامل ہیں۔
انہوں نے مل کر کئی جادوئی دھنیں تخلیق کیں، خاص طور پر کوک سٹوڈیو پر ان کی تخلیق کی گئی دھنوں کو بے حد پسند کیا گیا۔
شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ پاک ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور ان کے اہل خانہ کو اس مشکل وقت میں صبر جمیل عطا فرمائے۔
Load/Hide Comments