ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے یوم شہدائے بابڑہ کے موقع پر کارکنان سے خطاب میں کہا کہ بابڑہ کیس ری اوپن کیا جائے۔
اس موقع پر صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری شاہ حسین بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ بابڑہ کیس ری اوپن کیا جائے، بابڑہ کے شہیدوں کو انصاف دلانے کیلئے آحری حد تک جائیں گے۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ مرتے دم تک اکابرین اور شہداء بابڑہ کے نظریہ اور سوچ و فکر پر کاربند رہیں گے، تاہم صرف دفاعی ادارے کو اپنی ائینی حدود تک محدود کرنے والے گرینڈ الائنس کا حصہ بنیں گے۔
صدر اے این پی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں دفاعی ادارے نے گند پھیلا کر اربوں روپے کمائے، فیصلہ سازی کا حق اور اختیار عوام کو واپس دلانے تک تحریک جاری رہی گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل اپریشن نہیں، خیبر پحتونحوا میں دہشت گردی بائی ڈیزائن ہے، 40 ہزار دہشت گرد ڈالرز کی خاطر لا ئے گئے ہیں۔ محصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ مذاق بن چکا ہے، اسٹبلشمنٹ عجیب و غریب حکومتیں بناتی ہیں۔
یادگار شہداء بابڑہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ حکومت تھانیدار بن کر چوروں کو پکڑنے کے نعرے لگاتے رہی جبکہ موجودہ حکومت مجسٹریٹ بن کر سزا دوں گا، انصاف دلاؤں گا کی رٹ لگائے ہوئے قوم کو بیوقوف بنا رہی ہے۔
اے این پی کے صدر نے کہا کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے غلطیاں ہوئیں اس لئے حکومت سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
Load/Hide Comments