ویب ڈیسک: وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح اکھاڑ پچھاڑ، ایڈیشنل فارن سیکرٹریز تبدیل، ڈی جیز کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں متعدد ایڈیشنل فارن سیکرٹریز اور ڈایریکٹر جنرلز کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔
افغانستان، یورپ، چین اور متعدد ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز کے تبادلے بھی کردیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے وزارت خارجہ ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی افغانستان سید علی اسد گیلانی کو ڈی جی ایچ آر جبکہ شہبازحسین ڈی جی یورپ ٹو تعینات کر دیئے گئے۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈی جی چائنہ عامر خان کا تبادلہ افغانستان بحیثیت ڈائریکٹر جنرل کر دیا گیا ہے۔ عرفان احمد ڈی جی پالیسی پلاننگ جبکہ عمرصدیق ڈی جی یواین ہوں گے۔
شہریار اکبر خان کو ایڈیشنل فارن سیکرٹری مڈل ایسٹ اور حامد اصغر کو ایڈیشنل فارن سیکرٹری برائے افریقہ ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ ان تمام تعیناتیوں اور تقرریوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح اکھاڑ پچھاڑ، ایڈیشنل فارن سیکرٹریز تبدیل، ڈی جیز کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments