ویب ڈیسک: مارٹر گولہ گرنے سے وادی تیراہ میں درجنوں دکانیں تباہ، قیمتی سامان بھی تباہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میدان باغ بازار میں مارٹر گولہ گرنے سے درجنوں دکانیں تباہ ہو گئیں۔
اس حوالے سے دکانداروں نے کہا کہ رات کے وقت نامعلوم سمت سے آنے والا گیہ مارٹر ولہ میدان باغ بازار کے عین درمیان گر گیا،اس سے جہاں دیگر نقصان ہوا وہیں دکانوں میں پڑا قیمتی سامان بھی تباہ ہو گیا۔
وادی تیراہ میں انجمن تاجران میدان باغ بازار نے حکومت سے دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دکانداروں نے کہا کہ تیراہ میدان باغ بازار کے تاجر پہلے ہی دہشت گردی و سیلاب کی وجہ سے نقصان اٹھا چکے ہیں، اب اس تباہی سے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔
یاد رہے کہ وادی تیراہ میں درجنوں دکانیں مارٹر گولہ کے باعث تباہ ہو گئیں، قیتی سامان بھی تباہ ہو گیا۔ دکانداروں کا نقصانات کے ازالے کیلئے حکومت سے امداد کا مالبہ کیا جانے لگاہے.
Load/Hide Comments