ویب ڈیسک: تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی حملے کے خوف سے اسرائیل امریکہ کی راہ تکنے لگا، اسی لئے اسرائیلی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بڑے حملے کی تیاری کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی حملے کے خوف کا شکار اسرائیلی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بڑے حملے کی تیاریوں میں مصروف ہے، اسی لئے اسرائیلی وزیر دفاع نے امریکی ہم منصب سے فوری ٹیلی فونک رابطہ کر کے اپنے خدشات سے آگاہ کردیا۔
صیہونیوں کو خوف میں مبتلا دیکھ کر امریکا نے فوری طور پر گائیڈڈ میزائل سب میرین کو مشرق وسطیٰ روانہ کردیا اور کسی بھِی طیارہ بردار جنگی بحری جہاز کی جلد از جلد تعیناتی کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بڑے حملے کی تیاری میں ہے، صیہونی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تل ابیب پر براہ راست حملے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جو کہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع نے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ایران کی فوجی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایرانی حملے کے خوف سے اسرائیل امریکہ کی راہ تکنے لگا، اسی لئے اسرائیلی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بڑے حملے کی تیاری کررہا ہے۔
Load/Hide Comments