ویب ڈیسک: تخت بھائی میں کمسن بچی کو جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
شیرگڑھ سرکل خرکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے5ا گست کو اکرام پور سردرہ میں پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والی تین سالہ کمسن صدف کو جنسی درندگی کے بعد بے دردی سے قتل کرنے والے درندہ صفت 18سالہ ملزم سدیس ولد رفیق کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق5اگست کو شاکراللہ ولد صاحب گل سکنہ سردرہ بائیزو خرکے نے اپنی کمسن بھانجی صدف ولد یوسف خان کی پراسرار گمشدگی کی رپورٹ پولیس اسٹیشن خرکی میں درج کی تھی ۔
ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران اور دیگر ایجنسیوں کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔
پولیس ٹیم نے 5دن مسلسل قریبی پہاڑوں اور گردونواح میں ڈرون کیمروں کے ساتھ تلاش شروع کی جس کے دوران پہاڑ میں کمسن بچی صدف کی مسخ شدہ لاش ملی جسے جنسی زیادتی کے بعد گلہ دباکر قتل کر دیا گیا تھا ۔
دلخراش واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات مزید تیز کر دیں ۔
اس حوالے سے آج پولیس اسٹیشن شیر گڑھ میں پریس کانفرنس میں ایس پی مردان صدر سرکل رحیم حسین خان نے دیگر تفتیشی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ درندگی کی دلخراش واقعہ پولیس کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا ۔
دن رات ایک کرکے چار دن کے اندر واقعے میں ملوث ملزم سدیس ولد رفیق سکنہ قطب گڑھ علاقہ شیر گڑھ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ۔
Load/Hide Comments