پاک افغان فورسز میں فائرنگ

پاک افغان فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ،طورخم گیٹ آمدو رفت کیلئے بند

ویب ڈیسک: طورخم بارڈر پاک افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،کشیدہ صورتحال کے باعث سرحد ہر قسم آمدو رفت کے لئے بند کردیاگیا ۔
بارڈر حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغان فورسز کی جانب سے ممنوعہ علاقے میں تعمیراتی کام کیا جارہا ہے ۔
ممنوعہ علاقے میں تعمیراتی کام پر پاکستانی فورسز اور افغان فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
سرحد کی جانب دونوں جانب فائرنگ کے نتیجے میں حالات کشیدہ ہو گئی جس کے باعث پاک افغان طورخم سرحد کو ہر قسم آمدو رفت کے لئے بند کردیا گیا ۔
بارڈر حکام نے بتایا کہ کشیدہ صورتحال کے باعث بارڈر پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ججز ریٹائرمنٹ میں توسیع، قومی اسمبلی میں حکومت کو اکثریت حاصل