ویب ڈیسک: 16اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل میں 12 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متلعق حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کو بھیجے گی۔
وزیر خزانہ وزیر اعظم شہباز شریف کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ یکم اگست کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments