ویب ڈیسک: امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ حریف کاملا ہیرس تو جوبائیڈن سے بھی زیادہ نااہل ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن اور کاملا ہیرس کے پاس کئی ماہ اب بھی باقی ہیں مگر وہ کچھ نہیں کریں گے۔
خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے سے متعلق سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سیکریٹ سروس نے پیشہ وارانہ انداز سے کام کیا، گولی لگنے کے بعد سے ان کا اعتقاد اور بڑھ گیا ہے۔
ایکس پر ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کے 45منٹ کے دوران ایکس کائونٹر کے مطابق 13لاکھ افراد انٹرویو سننے کیلئے موجود تھے ، جس کے باعث ایکس کریش کر گئی۔
سابق امریکی صدر نے اس مسئلے کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے ایلون مسک کو لاکھوں افراد کی انٹرویو میں دلچسپی پر مبارکباد پیش کی۔
Load/Hide Comments