ویب ڈیسک: غزہ کے متعدد علاقوں میں صیہونی فورسز کی گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید 25فلسطینی شہید ہو گئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق خان یونس، دیر البلاح اور مغازی کیمپ پر گولہ باری جاری ہے جس سے مشرقی علاقے میں طبی عملے کے رکن سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق خان یونس کے مشرقی علاقے سے 75 ہزار سے زائد فلسطینی جبری بے گھر بھی ہو گئے جبکہ بے یارو مددگارفلسطینی فٹ پاتھوں اور گلیوں میں بغیر خوراک اور پانی کے سونے پر مجبور ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بربریت سے 39ہزار897 فلسطینی شہید،92ہزار152افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی غزہ میں حماس کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا ، اسرائیلی فوجی سارجنٹ عمر گنزبرگ کا تعلق پیراشوٹ بریگیڈ سے تھا۔
Load/Hide Comments