ویب ڈیسک: محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے کالجز کی داخلہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے لڑکوں کے کالجزمیں خواتین کے داخلہ لینے پر پابندی عائد کردی ہے ۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کی طرف سے کالجزکی نئی داخلہ پالیسی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کالجز میں بی ایس پروگرام کی موجودگی میں فی میل،میل کالز میں داخلہ نہیں لے سکتیں ۔
اعلامیہ کے مطابق کوٹہ سسٹم کی وجہ سے میل سیٹیں کم ہو جاتی ہیں جبکہ دوسری طرف لڑکیوں کو فی میل کالجز کے ساتھ میل کالجز میں بھی سیٹیں مل جاتی ہیں۔
اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ہی علاقے میں بی ایس پروگرام کے حامل میل اور فی میل کالجز کی موجودگی میں خواتین کو میل کالجز میں ایڈمیشن نہ دیا جائے البتہ سیٹیس رہ جانے کی صورت میں ایڈمیشن کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
Load/Hide Comments