سوال
باپ کی جائیداد میں بیٹی کا حصہ ہے، اگر بیٹی فوت ہو چکی ہے تو کیا اس کے حصہ پر اس کے بچوں کا حق ہے؟ وہ مطالبہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
اگر والد کے انتقال سے پہلے ہی بیٹی فوت ہو چکی تھی تو اس کا اپنے والد کی میراث میں کوئی حصہ نہیں بنتا، لیکن اگر والد کے انتقال کے وقت بیٹی زندہ تھی تو اس کا اپنے والد کی میراث میں ضابطہ شرعی کے موافق حصہ ہوگا، اور بیٹی کے انتقال کے بعد اس کا حصہ اس کے شرعی ورثاء (اگرشادی شدہ ہوتوشوہر اور اولاد وغیرہ ) کی طرف منتقل ہو جائے گا اور ان کو مطالبے کا حق بھی ہوگا۔فقط واللہ اعلم
________________________________________
فتوی نمبر : 143908200911
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن